Gas Leakage Web ad 1

امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کا تبادلہ پاکستان کے ذریعے جاری، ایران امریکا کے 15 نکات پر غور کررہا ہے: اسحاق ڈار

امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کا تبادلہ پاکستان کے ذریعے جاری، ایران امریکا کے 15 نکات پر غور کررہا ہے: اسحاق ڈار

0

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات بذریعہ پاکستان پیغامات کی صورت میں جاری ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا نے 15 نکات ایران کے ساتھ شیئر کیے ہیں جن پر غور کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ لاہور سے گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے اور کشیدگی کے خاتمے اور پائیدار امن کے لیے ہر ممکن سفارتی کوششیں کر رہا ہے اور ترکیے اور مصر سمیت برادر ممالک بھی معاونت کر رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے اپنی پوسٹ میں امریکی اور ایرانی وزرائے خارجہ کو بھی ٹیگ کیا۔

اس سے قبل ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ خطے اور باہر کے کئی ممالک نے ایران سے رابطہ کیا ہے، ان ممالک نے ایران و امریکا کے درمیان مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ ہمیں اس نوعیت کے مذاکرات سے متعلق درخواستیں ملیں اور ہم نے ان کا جواب دیا۔ ہمارا مؤقف واضح ہے کہ ہم اپنا دفاع جاری رکھیں گے، ایران کے ساتھ مذاکرات کی امریکی اور اسرائیلی باتیں قابل اعتبار نہیں۔

اسماعیل بقائی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمارے وزیر خارجہ پڑوسی ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے رابطے میں ہیں۔ پاکستان ہمارا پڑوسی ہے، ہمارے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی نیت اچھی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.