سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اینٹی وی ای جی ایف کا تیسرا انجکشن لگا دیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کو اینٹی وی ای جی ایف کا تیسرا انٹرا ویٹریل انجکشن لگا دیا گیا ہے۔
پمزانتظامیہ نے بتایا کہ سربراہ شعبہ امراض چشم پمز ڈاکٹر عارف، الشفا آئی کے ہیڈ ڈاکٹر ندیم نے اس سارے عمل کی نگرانی کی۔ عمران خان کو طبی معائنے کے بعد میڈیکل بورڈ نے انجکشن کیلیے مستحکم قرار دیا، سابق وزیراعظم کی باقاعدہ رضامندی کے بعد انہیں انجکشن لگایا گیا۔
اس موقع پر آپریشن تھیٹر میں تمام احتیاطی تدابیر اور پروٹوکولز پر عمل کیا گیا۔ ماہرین چشم نے مائیکرو اسکوپی کی رہنمائی میں انجکشن کا عمل مکمل کیا۔ عمران خان کی حالت پہلے، دوران عمل اور بعد میں بھی مستحکم رہی۔
پمز انتظامیہ پمز کے میڈیکل بورڈ نے عمران خان کی بینائی کو تسلی بخش قرار دے دیا، انجکشن لگوانے کے بعد بانی پی ٹی آئی اسپتال سے ڈسچارج کر کے انہیں بحفاظت اڈیالہ جیل روانہ کر دیا گیا۔ انہیں فالو اپ کی ہدایات اور دستاویزات کے ساتھ روانہ کیا گیا۔