پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشہیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ شب ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
گفتگو کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔
سینیٹر اسحاق ڈار نے فوری طور پر تناؤ میں کمی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ تعمیری مذاکرات اور سفارتکاری ہی مسائل کے حل اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے واحد مؤثر ذرائع ہیں۔