Gas Leakage Web ad 1

پنڈی گھیب حملہ کیس: سپریم کورٹ سے تمام ملزمان کی سزائے موت کالعدم، بری کرنے کا حکم

پنڈی گھیب حملہ کیس: سپریم کورٹ سے تمام ملزمان کی سزائے موت کالعدم، بری کرنے کا حکم

0

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پنڈی گھیب قتل اور دہشت گردی کے کیس میں نامزد ملزمان کو بری کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

جسٹس اشتیاق ابراہیم کے تحریری فیصلے کے مطابق عدالتِ عظمیٰ نے **ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ کے سزائے موت کے فیصلے کالعدم قرار دیے** اور ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا۔

آپریشن غضب للحق میں پاک افواج کی کارروائی، طور خم سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹ تباہ کر دی

سپریم کورٹ نے کہا کہ:

* ملزمان ایف آئی آر میں نامزد نہیں تھے۔
* شناخت کا عمل مشکوک اور غیر محفوظ تھا، موقع پر گواہان موجود ہونے کے باوجود کسی پر خراش نہ آنا غیر فطری تھا۔
* شناخت پریڈ سے قبل ہی ملزمان کی شناخت پولیس پر ظاہر ہو چکی تھی۔
* پہلے کیس میں بریت کے بعد ملزمان کا مبینہ اعتراف اپنی قانونی حیثیت کھو چکا ہے۔
* استغاثہ ملزمان کے خلاف ٹھوس اور آزادانہ شہادتیں پیش کرنے میں ناکام رہا۔

یاد رہے کہ یکم مئی 2011 کو پنڈی گھیب میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی تھی جس میں سب انسپکٹر محمد رمضان سمیت 6 اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔ ملزمان پر آئل ٹینکرز کو آگ لگانے اور سرکاری اسلحہ چھیننے کے سنگین الزامات بھی تھے۔ ٹرائل کورٹ نے انہیں 6،6 بار سزائے موت اور عمر قید سنائی تھی، جسے ہائیکورٹ نے برقرار رکھا تھا، تاہم سپریم کورٹ نے یہ فیصلے کالعدم قرار دے دیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.