اسلام آباد: وزیر اعظم آفس نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ **23 مارچ کو یومِ پاکستان کی پریڈ اور دیگر بڑی تقریبات منقعد نہیں ہوں گی**۔
افغان ہسپتال پر حملے کا پراپیگنڈا جھوٹ، کئی کلومیٹر دور دہشتگرد نشانہ بنائے: پاکستان
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یومِ پاکستان اس سال **سادہ پرچم کشائی کی تقریبات کے ساتھ وقار اور احترام کے ساتھ منایا جائے گا**۔ وزیر اعظم آفس نے کفایت شعاری اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور تمام وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کو کہا ہے کہ وہ اس دن کی مناسبت سے سادگی اور پر وقار انداز اپنائیں۔
اعلامیے میں زور دیا گیا ہے کہ محدود تقریبات کے باوجود **یومِ پاکستان کے نظریات اور اس کے حقیقی پیغام کو اجاگر کیا جائے**۔