Gas Leakage Web ad 1

آپریشن غضب للحق میں پاک افواج کی کارروائی، طور خم سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹ تباہ کر دی

آپریشن غضب للحق میں پاک افواج کی کارروائی، طور خم سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹ تباہ کر دی

0

پاک فوج کی جانب سے جاری **آپریشن غضب للحق** کے دوران افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

میٹرک گیس پیپرز اور پیئرنگ اسکیمز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر پابندی عائد

سکیورٹی ذرائع کے مطابق طور خم سیکٹر میں پاک فوج نے افغان طالبان کی پوسٹ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں یہ پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج اپنے اہداف کے حصول تک افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بناتی رہے گی۔

اس سے قبل، 16 مارچ کی شب کابل اور ننگر ہار میں افغان طالبان کی فوجی تنصیبات کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں کابل میں دو مقامات پر ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر اور ایمونیشن اسٹوریج کو مؤثر انداز میں تباہ کیا گیا۔

یہ کارروائیاں پاک افواج کی دہشتگردی کے خلاف مسلسل مہم کا حصہ ہیں اور ان کا مقصد علاقے میں امن و استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.