کراچی میں سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے کے دوران مارے گئے دہشتگرد کی شناخت کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر کے طور پر ہوئی ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق، 17 فروری کو شاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 44 فیصد کم رہی: اسٹیٹ بینک
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں میں جلیل، نیاز اور حمدان شامل تھے، جب کہ ایک دہشتگرد کی شناخت کا عمل ابھی جاری تھا۔ چوتھے دہشتگرد کی شناخت سہیل بلوچ کے نام سے ہوئی، جو کالعدم بی ایل اے کا اہم کمانڈر تھا۔
ترجمان کے مطابق سہیل بلوچ 50 سے زائد سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا اور وہ ڈی سی پنجگور ذاکر بلوچ کی شہادت کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا۔
سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ جعفر ایکسپریس حملے کے لیے 5 خودکش بمبار بھی سہیل بلوچ نے ہی بھیجے تھے، اور ہلاک دہشتگرد کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے سندھ بھر میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔