وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایندھن کی دستیابی کے حوالے سے ملک کی صورتحال تسلی بخش ہے۔
وزیرخزانہ کی زیرصدارت پیٹرولیم مصنوعات کی نگرانی سے متعلق قائم کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں بریفنگ دی گئی کہ مارچ کے لیے ایندھن کی ضروریات مکمل طور پر محفوظ کر لی گئی ہیں اور اپریل میں فراہمی یقینی بنانے کی منصوبہ بندی بھی مکمل کی جا چکی ہے۔
پی ایس ایل 11 کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہوگی
اجلاس میں بتایا گیا کہ عالمی منڈی سے ایندھن کی سپلائی کے مزید ذرائع تلاش کیے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایندھن کی دستیابی کے حوالے سے ملک کی پوزیشن تسلی بخش ہے، اس لیے گھبراہٹ میں خریداری یا غیر ضروری ذخیرہ اندوزی کی کوئی ضرورت نہیں۔
دوسری جانب سیکرٹری پیٹرولیم نے آگاہ کیا کہ 14 اپریل کے بعد ملک میں ایل این جی دستیاب نہیں ہوگی، جس کے باعث اپریل میں پاور سیکٹر کی گیس کی ضروریات پوری نہیں کی جا سکیں گی۔