Gas Leakage Web ad 1

ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے ملازمین سول سرونٹس نہیں بلکہ پبلک سرونٹس ہیں، سپریم کورٹ

ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے ملازمین سول سرونٹس نہیں بلکہ پبلک سرونٹس ہیں، سپریم کورٹ

0

سپریم کورٹ نے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے ملازمین سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ریسکیو 1122 کے ملازمین سول سرونٹس نہیں بلکہ پبلک سرونٹس ہیں اور ان کے سروس معاملات میں پنجاب سروس ٹریبونل کا کوئی اختیار نہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے آر ایس ایس اور را پر پابندیوں کی سفارش کردی

جسٹس عائشہ ملک کی جانب سے جاری فیصلے میں بیان کیا گیا کہ ریسکیو 1122 کے ملازمین سول سرونٹس کی تعریف میں شامل نہیں ہوتے بلکہ ان کی حیثیت پبلک سرونٹس کی ہے۔ عدالتِ عظمیٰ نے پنجاب سروس ٹریبونل کے حکمنامے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکومت کی اپیلیں منظور کر لیں۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ محض کسی ادارے کے سرکاری محکمہ بننے سے وہاں کام کرنے والے ملازمین خود بخود سول سرونٹ نہیں بن جاتے۔ ریسکیو 1122 کے ملازمین علیحدہ قانونی فریم ورک اور رولز 2007 کے تحت ریگولیٹ ہوتے ہیں۔

یہ فیصلہ اس کیس سے متعلق آیا ہے جس میں ریسکیو ڈرائیور محمد خلیل نے اپنے خلاف ہونے والی محکمانہ تادیبی کارروائیوں کو پنجاب سروس ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔ ٹریبونل نے معاملے پر نئے سرے سے باقاعدہ انکوائری کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے 26 فروری کو کیس کا مختصر فیصلہ سنایا تھا، اور اب اس کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.