خطے میں جاری کشیدگی کی وجہ سے پاکستان میں جیٹ فیول کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کرتے ہوئے تمام ایئرلائنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پروازوں کے لیے کم سے کم جیٹ فیول کے ساتھ آپریشن کریں اور مقامی ایئرلائنز بیرون ملک سے زیادہ سے زیادہ جیٹ فیول حاصل کریں۔ یہ نوٹم 31 مارچ تک نافذ العمل رہے گا۔