Gas Leakage Web ad 1

جڑواں شہروں میں یوم القدس ریلیاں، غزہ کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کیا گیا

جڑواں شہروں میں یوم القدس ریلیاں، غزہ کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کیا گیا

0

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک بھر میں یوم القدس کے موقع پر ریلیاں نکالی گئیں جن میں شرکاء نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم کا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد میں مرکزی ریلی جی سکس واقع امام بارگاہ سے شروع ہوئی جو چائنا چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای نے امت مسلمہ کے وقار اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے قربانی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کا کسی بھی طریقے سے ساتھ دینے والا فلسطینیوں کا مجرم ہے اور بیت المقدس کی آزادی اور اسرائیل و امریکا کا انجام بہت قریب ہے۔ ریلی کے دوران مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں قرارداد بھی منظور کی گئی۔

دوسری جانب تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے زیر اہتمام راولپنڈی میں بھی یوم القدس کی ریلی نکالی گئی۔ امام بارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ سے شروع ہونے والی ریلی کمیٹی چوک پر اختتام پذیر ہوئی جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ علامہ شبیہ الحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل و امریکا ایران اور فلسطین میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہے ہیں اور پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کو ظلم کے خلاف برادر اسلامی ممالک کا ساتھ دینا ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.