Gas Leakage Web ad 1

حکومت نے گورنر سندھ کی تبدیلی پر ایم کیو ایم کو گزشتہ سال نومبر میں آگاہ کردیا تھا: ذرائع

حکومت نے گورنر سندھ کی تبدیلی پر ایم کیو ایم کو گزشتہ سال نومبر میں آگاہ کردیا تھا: ذرائع

0

لاہور: ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کے معاملے پر ایم کیو ایم کو گزشتہ سال نومبر میں ہی آگاہ کر دیا تھا۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس نے ڈاکٹر خالد مقبول اور گورنر کامران ٹیسوری کو اس حوالے سے آگاہ کیا تھا۔ گورنر کی تبدیلی کو روکنے کے لیے مختلف حلقوں نے کوشش کی مگر نومبر میں تبدیلی کا فیصلہ کرنے کے بعد یہ معاملہ رک گیا۔

بنگلادیش کیخلاف دوسرے ون ڈے میں حسین طلعت فیلڈنگ کے دوران زخمی، اسپتال منتقل

ذرائع کے مطابق گورنر کی تبدیلی کے لیے اسلام آباد میں 11 مارچ کو ایک اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر خالد مقبول کو مدعو کیا گیا لیکن وہ کراچی میں تھے۔ تاہم ایم کیو ایم ذرائع کا مؤقف ہے کہ خالد مقبول کو اجلاس میں نہیں بلایا گیا۔

اس معاملے پر رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے کہا ہے کہ بالا بالا فیصلے ہو رہے ہیں اور یکطرفہ فیصلوں کے بعد حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے کامران ٹیسوری کو ہٹا کر ان کی جگہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ مقرر کیا ہے جو آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.