Gas Leakage Web ad 1

پی ٹی اے نے ٹیلی کام کمپنیوں کو موبائل پیکجز کی قیمتیں ماہانہ بنیادوں پر بڑھانے سے روک دیا

پی ٹی اے نے ٹیلی کام کمپنیوں کو موبائل پیکجز کی قیمتیں ماہانہ بنیادوں پر بڑھانے سے روک دیا

0

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹیلی کام کمپنیوں کو موبائل پیکجز کی قیمتیں ماہانہ بنیادوں پر بڑھانے سے روک دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پی ٹی اے نے ٹیلی کام کمپنیوں کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ اب موبائل پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ صرف سہ ماہی بنیادوں پر کیا جا سکے گا۔ حکام کے مطابق اس سے پہلے ٹیلی کام کمپنیاں ماہانہ بنیادوں پر پیکجز کی قیمتیں بڑھاتی تھیں۔ کمپنیوں کو گزشتہ سال کی قیمتوں کے مقابلے میں 10 سے 20 فیصد تک اضافے کی اجازت دی جائے گی۔

ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ عملی طور پر شکست کھا چکا: حافظ نعیم الرحمان

پی ٹی اے نے صارفین کی جانب سے آنے والی شکایات پر یہ اقدام اٹھایا ہے۔ اتھارٹی نے موبائل ٹیرف ریگولیشنز 2025 نافذ کر دیے ہیں جو منظم اور متوازن ٹیرف نظام کو یقینی بنائیں گے۔

حکام کے مطابق اب ٹیلی کام کمپنیاں نئے پیکجز متعارف کرانے سے قبل اور موجودہ نرخوں میں اضافے سے قبل پی ٹی اے سے پیشگی منظوری لینے کی پابند ہوں گی۔

پی ٹی اے حکام نے واضح کیا کہ اتھارٹی صارفین کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ٹیلی کام مارکیٹ کے استحکام پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اوسط ریونیو فی صارف (ARPU) خطے میں سب سے کم ہے، تاہم پچھلے کچھ سالوں میں ٹیلی کام کمپنیوں کے اوسط ریونیو فی صارف میں اضافہ ہوا ہے۔

حکام نے بتایا کہ فائیو جی کی لانچنگ کے بعد اوسط ریونیو فی صارف میں مزید بہتری متوقع ہے۔ ان کے مطابق سپیکٹرم کی نیلامی سے ملک بھر میں کوریج، نیٹ ورک کارکردگی اور ڈیٹا اسپیڈ میں واضح بہتری آئے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.