Gas Leakage Web ad 1

نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

0

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے نہال ہاشمی سے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نہال ہاشمی کو مبارکباد دی۔

Gas Leakage Web ad 2

5 اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں توسیع

تقریب میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار، صوبائی وزیر سعید غنی، سینیٹر وقار مہدی، ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان، ترجمان برائے وفاق راجہ انصاری، علی اکبر گجر اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ارسال کردہ سمری پر دستخط کرتے ہوئے نہال ہاشمی کی گورنر سندھ کے طور پر تقرری کی منظوری دی تھی۔ تقرری کے بعد نہال ہاشمی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جنہوں نے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی نہال ہاشمی کو گورنر سندھ مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.