Gas Leakage Web ad 1

ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ عملی طور پر شکست کھا چکا: حافظ نعیم الرحمان

ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ عملی طور پر شکست کھا چکا: حافظ نعیم الرحمان

0

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کا جوہری پروگرام یہودیوں کو کھٹکتا ہے اور پاکستان کے حکمران امریکہ کے ذہنی غلام بن چکے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

5 اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں توسیع

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمران واشنگٹن سے عوام پر جبر کا سرٹیفکیٹ لیتے ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کا امن تباہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمان حکمران ٹرمپ اور طاقتوروں کو زمینی خدا مانے بیٹھے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹرمپ کے پیس بورڈ میں شرکت کر کے شرمناک کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اسرائیل کے حق میں بول رہے تھے اور شہباز شریف نے ٹرمپ کو امن کا انعام دینے کا کہا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ کو عملی طور پر شکست ہو چکی ہے اور ایران جب مشکل سے نکلے گا تو اتحاد امت کا داعی بن کر ابھرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے پاس بتانے کو کچھ نہیں اور وہ روزانہ اربوں روپے کا اپنا ہی نقصان کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تین بڑی سیاسی جماعتوں (پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف) نے امریکہ اور اسرائیل کی مذمت تک نہیں کی اور اسرائیل کے صیہونیوں نے امریکہ پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.