Gas Leakage Web ad 1

پاکستان کو 7 ماہ میں 5.17 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے موصول

پاکستان کو 7 ماہ میں 5.17 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے موصول

0

اقتصادی امور ڈویژن نے رواں مالی سال 2025-26 کے پہلے سات ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران پاکستان کو حاصل ہونے والے غیر ملکی قرضوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

سرکاری دستاویزات کے مطابق اس عرصے میں پاکستان نے بیرونی ذرائع سے 5.17 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے ہیں، جو گزشتہ مالی سال 2025 کی اسی مدت کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ رقم 4.584 ارب ڈالر تھی۔

رفتہ رفتہ ہر چیز ہوگی، پورا سندھ جگمگائے گا: نامزد گورنر سندھ نہال ہاشمی

اقتصادی امور ڈویژن نے ان اعداد و شمار کے اجرا میں معمولی تاخیر کی، جس کی وجہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری جائزہ مذاکرات بتائے جاتے ہیں۔ مذاکرات مکمل ہونے کے بعد یہ ڈیٹا جاری کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران دو طرفہ قرضوں کی مد میں مجموعی طور پر 931.88 ملین ڈالر موصول ہوئے۔ ان میں سعودی عرب سرفہرست رہا جس نے 708 ملین ڈالر فراہم کیے۔ سعودی عرب نے موخر ادائیگی پر تیل کی سہولت کے تحت مزید 700 ملین ڈالر فراہم کیے، جو ہر ماہ 100 ملین ڈالر کے حساب سے جاری کیے گئے۔

چین سے حاصل کردہ گارنٹیڈ قرضہ 269.42 ملین ڈالر رہا۔ دیگر ممالک کی جانب سے فراہم کردہ دو طرفہ قرضوں میں چین (72.28 ملین ڈالر)، ڈنمارک (71.15 ملین ڈالر)، فرانس (26.73 ملین ڈالر)، جرمنی (5.45 ملین ڈالر)، جاپان (15.53 ملین ڈالر)، جنوبی کوریا (9.49 ملین ڈالر)، کویت (22.06 ملین ڈالر) اور امریکہ (0.49 ملین ڈالر) شامل ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.