Gas Leakage Web ad 1

یواےای کی جانب سے زائد المعیاد ویزہ کے حامل افراد کیلئے نرمی کا اعلان

یواےای کی جانب سے زائد المعیاد ویزہ کے حامل افراد کیلئے نرمی کا اعلان

0

متحدہ عرب امارات نے خطے میں فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے ہوئے ان رہائشیوں کے لیے نرمی کا اعلان کیا ہے جن کے رہائشی ویزے کی میعاد ختم ہو چکی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

کے پی 40 ارب کا سولر منصوبہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تقرری میں سنگین بے ضابطگیاں

فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈینٹیٹی، سٹیزن شپ، کسٹمز اینڈ پورٹ سیکورٹی کے مطابق، یہ فیصلہ 28 فروری 2026 سے ایک ماہ کے لیے نافذ العمل ہو گا اور 31 مارچ 2026 تک جاری رہے گا ۔

اس سہولت کے تحت وہ تمام رہائشی جو 28 فروری 2026 یا اس کے بعد بیرون ملک مقیم تھے اور ان کا ویزہ ختم ہو گیا تھا، بغیر نئے انٹری ویزے کے امارات واپس آ سکتے ہیں ۔ یہ رعایت ان افراد کو دی گئی ہے جو علاقائی حالات کے باعث فضائی حدود بند ہونے یا پروازوں کی معطلی کی وجہ سے بروقت واپس نہیں آ سکے تھے ۔

واپسی پر یہ افراد بغیر کسی مالی جرمانے کے اپنی قانونی حیثیت کو دوبارہ منظم کر سکیں گے ۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام متاثرہ رہائشیوں پر بوجھ کم کرنے اور خاندانوں کو دوبارہ ملانے کے لیے امارات کے انسانی نقطہ نظر کی عکاسی کرتا ہے ۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.