Gas Leakage Web ad 1

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے سمری منظوری کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوا دی ہے ۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم شہباز شریف نے نہال ہاشمی سے ملاقات کی اور انہیں گورنر سندھ تعیناتی پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں رانا ثناء اللہ، اسحاق ڈار اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔

پاکستان کا کوئی کرکٹر کرکٹ ویب سائٹ کا ایوارڈز 2025 نہ جیت سکا

نہال ہاشمی کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ کئی دہائیوں سے مسلم لیگ ن سے وابستہ ہیں۔ وہ 1997 سے 1999 تک سابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے قانون و انصاف رہے ۔ 2012 میں انہوں نے کراچی میں مسلم لیگ ن کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں اور اگست 2014 میں انہیں سندھ میں مسلم لیگ ن کا جنرل سیکرٹری بنایا گیا ۔ 2015 میں وہ مسلم لیگ ن کی پنجاب سے نشست پر سینیٹ کے امیدوار منتخب ہوئے اور مارچ 2015 سے فروری 2018 تک سینیٹ کے رکن رہے ۔

2017 میں پاناما کیس سے متعلق متنازع بیان پر نہال ہاشمی کو مسلم لیگ ن سے نکال دیا گیا تھا تاہم 2021 میں ان کی رکنیت بحال کر دی گئی تھی ۔

واضح رہے کہ اس وقت گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ہیں جن کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے ۔ ان کی تقرری کے بعد صوبے کے اس اہم آئینی عہدے پر تبدیلی متوقع ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.