ایندھن کی بچت کی حکومتی پالیسی کے تحت لاہور ہائیکورٹ اور صوبے بھر کی ماتحت عدلیہ ہفتے میں چار دن کام کرے گی۔
واٹس ایپ چیٹس کے لیے ایک نئی دلچسپ تبدیلی کر دی گئی
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں پیر سے جمعرات تک معمول کے مطابق کام ہو گا۔ جمعہ اور ہفتہ کے روز صرف 10 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام ہو گا۔
نئے مقدمات دائر کرنے کے لیے ارجنٹ سیل پیر سے جمعرات تک 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کرے گا۔ سیکیورٹی اور صفائی کا عملہ پورا ہفتہ اپنے شیڈول کے تحت کام کرتا رہے گا۔ نوٹیفکیشن میں کسی بھی قسم کے اضافی پروٹوکول پر پابندی کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔