اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔
لندن میں القدس مارچ پر پابندی عائد
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اتھارٹی نے ایل پی جی کی قیمتوں کا کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتیں ہر ماہ کی پہلی تاریخ سے لاگو ہوتی ہیں، اس لیے قیمتوں میں اضافے سے متعلق کوئی بھی دعویٰ یا افواہ غلط ہے۔
اوگرا نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقرر کردہ قیمتوں پر ایل پی جی خریدیں اور اگر کوئی زیادہ قیمت وصول کرے تو مقامی انتظامیہ سے فوری رابطہ کریں۔ اعلامیے کے مطابق اوگرا ایل پی جی کی قیمتوں میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔