Gas Leakage Web ad 1

پنجاب میں یونین کونسلز کی تعداد میں اضافہ، نوٹی فکیشن جاری

پنجاب میں یونین کونسلز کی تعداد میں اضافہ، نوٹی فکیشن جاری

0

پنجاب حکومت نے صوبے میں مقامی حکومتوں کے نظام کو مزید موثر بنانے کے لیے یونین کونسلز کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یونین کونسلز کی تعداد 4 ہزار 15 سے بڑھا کر 6 ہزار 577 کر دی گئی ہے، جو کہ 2 ہزار 562 کا اضافہ ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

نئی تقسیم کے مطابق صوبے میں دیہی یونین کونسلز کی تعداد 4 ہزار 56 جبکہ شہری (اربن) یونین کونسلز کی تعداد 2 ہزار 514 مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ میونسپل کارپوریشنز کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، جو پہلے 11 تھیں اور اب بڑھا کر 33 کر دی گئی ہیں۔ اسی طرح میونسپل کمیٹیوں کی تعداد 182 سے بڑھا کر 220 کر دی گئی ہے۔

پختونخوا: سرکاری محکموں کی میٹنگز 100 فیصد ورچوئل ہونگی، 50 فیصد ورک فرام ہوم نافذ کرنے کا فیصلہ

صوبے کے بڑے شہروں میں لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا اور ملتان میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز قائم کی جائیں گی۔ اسی طرح راولپنڈی، فیصل آباد، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز ہوں گی۔

لاہور کی ٹاؤن کارپوریشنز میں یونین کونسلوں کی تفصیل درج ذیل ہے:

– ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل ٹاؤن: 77 یونین کونسلز
– ٹاؤن میونسپل کارپوریشن شالیمار: 72 یونین کونسلز
– ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لاہور سٹی: 69 یونین کونسلز
– ٹاؤن میونسپل کارپوریشن راوی: 52 یونین کونسلز
– ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نشتر: 40 یونین کونسلز
– ٹاؤن میونسپل کارپوریشن علامہ اقبال: 37 یونین کونسلز
– ٹاؤن میونسپل کارپوریشن رائے ونڈ: 32 یونین کونسلز
– ٹاؤن میونسپل کارپوریشن صدر: 29 یونین کونسلز
– ٹاؤن میونسپل کارپوریشن واہگہ: 25 یونین کونسلز

اس نئی تقسیم سے مقامی حکومتوں کا نظام مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.