معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان اسد کو طلاق کا نوٹس بھیج دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ ان کی شادی کے تقریباً 15 ماہ بعد سامنے آیا ہے۔ رجب بٹ کی اہلیہ ایمان اسد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر طلاق نامے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "میں صرف اس رشتے کو بچانے کے لیے خاموش تھی، لیکن مجھ پر ایک پوڈکاسٹ میں غلط الزامات لگائے گئے۔ اس سب میں صرف یہی پوچھنا چاہتی ہوں کہ میرا اور میرے بچے کا کیا قصور تھا؟ میرے پاس اس بارے میں کہنے کو بہت کچھ ہے لیکن اس ماہ مقدس میں میں خاموشی کو ترجیح دوں گی۔”
پختونخوا: سرکاری محکموں کی میٹنگز 100 فیصد ورچوئل ہونگی، 50 فیصد ورک فرام ہوم نافذ کرنے کا فیصلہ
دونوں کی شادی کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر ان کے تعلقات کے حوالے سے مختلف افواہیں اور قیاس آرائیاں گردش کر رہی تھیں۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل رجب بٹ نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران ایمان اسد سے شادی ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ایک سال کے رشتے پر اپنے والدین کو ترجیح نہیں دیں گے۔