مظفرآباد(نامہ نگار) معمولی بارش نے شہر اقتدار میں بلدیاتی ادارے سمیت محکمہ شاہرات عامہ کی کارکردگی عیاں کر دی، مصروف ترین کاروباری مراکز سمیت لاری اڈے شاہرات چوک چرائے نالہ لئی میں تبدیل ہر طرف کوڑا کرکٹ گندگی غلاظت شہر فلتھ ڈوپو کا منظر پیش کرنے لگا دوسری جانب شہر کی اکلوتی سبزی و فروٹ منڈی میں گندگی کوڑا کرکٹ کیچڑ کی وجہ سے پیدل چلنا ناممکن ہو کر رہ گیا سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی گرام فروشوں نے بھی استین چڑھا لیے مٹی کا تیل ساڑھے تین سو سے ساڑھےچار سو روپے لیٹر جلانے والی کچی گیلی لکڑی ایک ہزار سے 1500 روپے من فروخت کرنے لگے ایل پی جی سلنڈر 3500 سے 4 ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز شروع ہونے والابارشی سلسلہ 21فروری تک جاری رہنے کا امکان ہے، بارش اور برف باری کا سلسلہ بھی جاری رہنے کی پیش گوئی کی گٸی ہے۔انتظامیہ کی جانب سے بارش اور برفباری کے دوران کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے بروقت نبرد آزما ہونےکیلئے ریسکیو کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے،مقامی اور سیاح حضرات کے لیے سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے انہیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی تاکید کی گٸی ہے۔ جملہ ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے،تام اضلاع میں کنٹرول روم قاٸم کرتے ہوے انہیں مرکزی کنٹرول روم سے رابطہ کرنے کی بھی ہدایت کی گٸی ہے۔ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمنجمنٹ اتھارٹی کے مطابق آج لوئر نیلم میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ شاہراہ نیلم چلہانہ سے کیل تک کھلی ہے تاہم لوات سے آگےروڈ صرف 4×4 گاڑیوں کے لیے موزوں ہے۔ محکمہ شاہرات کی مشینری مختلف مقامات پر کھڑی ہیں، ابھی تک کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی رپورٹ موصول نہ ہوئی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
