پاک فوج کا افغانستان کی بلا اشتعال کارروائی کے خلاف آپریشن غضب الحق جاری ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج نے افغان طالبان اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف زمینی اور فضائی مؤثر کارروائیاں کی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے پکتیکا میں شاہین بیس کے ایمونیشن ڈپو کو تباہ کر دیا۔
ایران کیخلاف جنگ خاتمےکے قریب ہے: امریکی صدر
ذرائع نے بتایا کہ شوال، جنوبی وزیرستان سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹ کو دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں دہشت گرد اور افغان طالبان کے کارندے فرار ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحد پر افغان طالبان اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ آپریشن غضب الحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔