Gas Leakage Web ad 1

افغانستان سے دہشتگردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے: عاصم افتخار

افغانستان سے دہشتگردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے: عاصم افتخار

0

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے پیدا ہونے والی دہشت گردی پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سلامتی کونسل کے افغانستان سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ افغانستان میں دہشت گرد گروہ موجود ہیں ۔ انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں افغانستان سے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہیں اور یہ دہشت گرد پاکستان کے مختلف شہروں پر خودکش حملے کر رہے ہیں ۔

پینٹاگون نے ایران پر حملوں کے ابتدائی 2 دنوں میں 5.6 ارب ڈالر کے ہتھیار استعمال کیے: رپورٹ

عاصم افتخار نے کہا کہ 26 فروری کو طالبان نے پاکستان پر بلاوجہ حملہ کیا اور افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں نے معصوم پاکستانیوں کو قتل کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن فورس اور دہشت گردوں کو نشانہ بنایا اور انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران غیر ملکی اسلحہ برآمد کیا ۔

پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ دہشت گرد تنظیموں کے لیے افغانستان محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے، تاہم پاکستان ایک محفوظ اور پرامن افغانستان چاہتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت امن کا دور شروع کرنے کی ذمہ دار تھی لیکن افغان طالبان دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے دوحہ معاہدے پر عملدرآمد کو ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ قرار دیا ۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.