Gas Leakage Web ad 1

پاکستان ریلویز کی ڈیجیٹلائزیشن حکمت عملی پارلیمان میں پیش کردی گئی

پاکستان ریلویز کی ڈیجیٹلائزیشن حکمت عملی پارلیمان میں پیش کردی گئی

0

پاکستان ریلویز کی ڈیجیٹلائزیشن حکمت عملی پارلیمان میں پیش کر دی گئی ہے۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اس حکمت عملی سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ‘رابطہ’ نامی موبائل ایپ اور ویب پلیٹ فارمز کو عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیر ریلوے نے بتایا کہ رابطہ موبائل ایپ اور آن لائن ویب پورٹل مسافروں کے لیے بنیادی سہولت ہے اور یہ ایپ اب تک 70 لاکھ سے زیادہ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کی جا چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ اور وائس اسسٹنٹ کو بھی شامل کیا جائے گا۔

بیرون ملک بھجوانے کے جھانسے کے کیس میں جسٹس ہاشم کاکڑ کا متاثرہ شہری سے دلچسپ مکالمہ

انہوں نے بتایا کہ پاکستان ریلویز میں آن لائن ٹکٹنگ کے رجحان میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ای ٹکٹنگ نظام سے ٹکٹ کا حصول مسافروں کے لیے مزید آسان ہو گیا ہے۔ اس وقت پاکستان ریلویز کی 104 ٹرینوں کی بکنگ ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے ہو رہی ہے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تحت ڈیجیٹل ادائیگیوں کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے اور کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ اور موبائل والٹس کے ذریعے ادائیگی کی سہولت بڑھائی گئی ہے۔ معذور افراد اور بزرگ شہریوں کے لیے ایپ میں سائن لینگویج اور وائس کنٹرول فیچر شامل کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ وزیر ریلوے نے بتایا کہ بزرگ صارفین کے لیے سادہ اور آسان بلنگ انٹرفیس متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.