اسلام آباد: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی اسٹریٹجک معاونت سے صنعتی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔
کوسٹ گارڈز اور نیوی کی بلوچستان میں کارروائی، پہاڑوں میں چھپایا منشیات کا بڑا ذخیرہ برآمد
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق اکنامک انڈیکیٹر HBL–S&P کے تحت پاکستان کے مینوفیکچرنگ شعبے کا اشاریہ فروری میں بڑھ کر 53.6 تک پہنچ گیا جو ایک سال کی بلند ترین سطح ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے آرڈرز اور برآمدی طلب میں اضافہ صنعتی پیداوار میں وسعت اور کاروباری اعتماد میں بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔ پیداواری سرگرمیوں میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ رفتار نومبر کے بعد بلند ترین سطح پر رہی۔
مشیر وزیر خزانہ نے بتایا کہ مالی سال 26 میں پاکستان میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ آٹو، فرٹیلائزر، سیمنٹ، اسپورٹس اور فرنیچر سمیت 10 سے زائد بڑی صنعتوں میں پیداوار اور نمو میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صنعتی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث روزگار کے مواقع بڑھے اور افرادی قوت میں مزید اضافہ ہوا۔ مینوفیکچرنگ پی ایم آئی میں بہتری معیشت میں استحکام اور ترقی کے مضبوط ہوتے امکانات کی عکاسی کرتی ہے۔