گوادر: بلوچستان میں مشترکہ انٹیلی جنس کارروائی کے دوران گوادر کے علاقے جیوانی میں پہاڑوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد کر لی گئیں۔
ہمت ہے تو آبنائے ہرمز میں بحری جہاز بھیج کر دکھائیں: پاسدارانِ انقلاب کا ٹرمپ کو کھلاچیلنج
تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز اور پاک نیوی نے گوادر میں پہاڑوں میں چھپائی گئی 1050 کلو چرس اور 200 کلو گرام میتھ (آئس) ضبط کر لی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مالیت تقریباً 110 ملین ڈالر ہے جسے سمندری راستے سے بیرون ممالک اسمگل کیا جانا تھا۔
ترجمان کوسٹ گارڈز کا کہنا تھا کہ پاکستان کوسٹ گارڈ منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام اور ملوث نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے اسمگلنگ نیٹ ورکس دہشت گردوں کو ایک منظم طریقے سے آمدن فراہم کرتے ہیں جن کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے۔