پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ اضافہ عوام کے لیے مشکلات کا پہاڑ کھڑا کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی 45 فیصد غربت اور 21 سال کی بلند ترین بے روزگاری ہے۔
امریکی اسلحہ سازکمپنیوں کا جدید ہتھیاروں کی تیاری 4 گنابڑھانے کا فیصلہ
مزمل اسلم نے سوال اٹھایا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اس وقت 80 ڈالر فی بیرل ہے، اگر عالمی مارکیٹ میں تیل 120 ڈالر فی بیرل ہو جاتا ہے تو کیا حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 500 روپے فی لیٹر اضافہ کر دے گی؟
واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 55 روپے اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 321 روپے 17 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔