Gas Leakage Web ad 1

نیب ترمیمی بل سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور، اپوزیشن کا شدید احتجاج

نیب ترمیمی بل سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور، اپوزیشن کا شدید احتجاج

0

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نیب ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا گیا۔ بل کی منظوری کے موقع پر اپوزیشن اراکین کی جانب سے ایوان میں سخت احتجاج کیا گیا۔ منظور شدہ بل اب صدر مملکت کو دستخط کے لیے بھیجا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

نیب ترمیمی بل 2026 میں وفاقی حکومت کو چیئرمین نیب کی مدت میں مزید تین سال توسیع کا اختیار دینے کی تجویز شامل ہے۔ بل میں احتساب عدالتوں کے دائرہ اختیار میں اپیلوں کو شامل کرنے کی بھی تجویز ہے۔ بل کے متن کے مطابق نیب مقدمات میں مالی حد کو ہر سال مہنگائی کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے گا اور یہ حد پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے انفلیشن انڈیکس کے مطابق مقرر ہوگی۔

پاکستان کا بھارت اور کینیڈا کے درمیان یورینیم سپلائی معاہدے پر تشویش کا اظہار

سینیٹ اجلاس میں سینیٹر عبدالقادر نے نیب ترمیمی بل بطور پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا۔ اس موقع پر اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بل نہ تو ایجنڈے میں شامل ہے اور نہ ہی اسے ضمنی ایجنڈے کے طور پر لایا گیا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بل پیش کرنے کی تحریک ایوان میں رکھی جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

بل کی دفعات کے مطابق چیئرمین نیب کی مدت میں تین سال تک توسیع کی جا سکے گی۔ نیب عدالت یا ہائی کورٹ کو ضمانت دینے یا ملزم کو رہا کرنے کا اختیار حاصل ہو گا۔ نیب عدالت اور ہائی کورٹ کوڈ آف کرمنل پروسیجر کے سیکشن 439، 496، 497 اور 498 کے تحت ملزم کی ضمانت یا بریت کا اختیار استعمال کر سکیں گی۔

بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزم یا چیئرمین نیب کی ہدایت پر پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی کورٹ یا ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف 30 دن کے اندر وفاقی آئینی عدالت میں اپیل دائر کر سکے گا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ ترمیم حکومت اور ان کے اتحادیوں کے لیے فائدہ مند نہیں بلکہ مستقبل میں انہیں کاٹے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قانون سازی صرف عمران خان کے لیے کی جا رہی ہے۔

لیڈر آف ہاؤس اسحاق ڈار نے کہا کہ ماضی میں پی ٹی آئی نے 50 سے زیادہ قانون سازی جلد بازی میں کی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ نیب والا پرائیویٹ ممبر بل ہے اور اگر پی ٹی آئی کو اس پر اعتراض ہے تو وہ اس میں ترمیم لا سکتی ہے۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ چیئرمین نیب کو توسیع دینے کی بات کی جا رہی ہے جبکہ موجودہ چیئرمین چند روز میں فارغ ہونے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے چیئرمین نیب کی تقرری میں اپوزیشن کی رضا مندی لی جاتی تھی مگر اب اپوزیشن کو اس عمل سے خارج کر دیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.