Gas Leakage Web ad 1

جنگی حالات کے خاتمے تک پاکستان کو قطر سے ایل این جی نہیں ملےگی، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن

جنگی حالات کے خاتمے تک پاکستان کو قطر سے ایل این جی نہیں ملےگی، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن

0

اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق جنگی حالات کے خاتمے تک پاکستان کو قطر سے ایل این جی فراہم نہیں کی جائے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق قطرگیس نے پاکستان کو گیس کی عدم سپلائی کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ کے لیے قطر سے 8 ایل این جی کارگوز آنے تھے جن میں سے صرف 2 ہی آئے۔ ایل این جی کے بقیہ 6 کارگو 7، 11، 12، 16، 20 اور 21 مارچ کو آنے تھے۔

پیٹرولیم ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف حکومت کا سخت کارروائی کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو موجودہ ایل این جی کی لوڈ مینجمنٹ کرنی پڑے گی اور 20 سے 21 مارچ تک لوڈ مینجمنٹ کر کے ایل این جی کو دستیاب رکھا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں صنعتی شعبے سمیت دیگر شعبوں کو ایل این جی کی سپلائی متاثر ہو گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قطر سے ایل این جی آئے گی اور وہ قطر سے ہی آئے گی تاہم ایندھن کے متبادل آپشنز موجود ہیں۔

جام کمال کا کہنا تھا کہ برآمدات اور درآمدات کی ذمہ داری شپنگ لائنز کی ہے اور انہیں یہ ذمہ داری پوری کرنا ہو گی۔ وفاقی وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ کنٹینرز کے رسک انشورنس اور دیگر اخراجات کے باعث کچھ منفی اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورا خطہ متاثر ہوا ہے، یہ خطہ تجارت اور توانائی کی سپلائی کا اہم روٹ ہے اور خلیجی ممالک سے توانائی کے وسائل پر انحصار رکھنے والے ممالک بھی متاثر ہوں گے۔

جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ اس خطے میں گڈز اور شپمنٹ کو پہلے کافی سہولت حاصل تھی تاہم اب انشورنس اور لاجسٹک اخراجات میں اضافے کے اثرات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض چیزوں کے متبادل انتظامات ممکن ہیں تاہم کچھ معاملات ہمارے اختیار میں نہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.