Gas Leakage Web ad 1

پاکستان کا بھارت اور کینیڈا کے درمیان یورینیم سپلائی معاہدے پر تشویش کا اظہار

پاکستان کا بھارت اور کینیڈا کے درمیان یورینیم سپلائی معاہدے پر تشویش کا اظہار

0

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت اور کینیڈا کے درمیان یورینیم سپلائی معاہدے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ یہ سول نیوکلیئر تعاون میں ایک اور استثنیٰ ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ بھارت کا 1974 میں کیا گیا ایٹمی تجربہ ہی نیوکلیئر سپلائرز گروپ کے قیام کا سبب بنا تھا۔

ملکی معیشت کے استحکام کیلئے نجکاری سے متعلق ایک اور اہم پیش رفت

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اپنی تمام سول نیوکلیئر تنصیبات بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کی نگرانی میں نہیں رکھی ہیں اور کئی بھارتی نیوکلیئر تنصیبات اب بھی بین الاقوامی معائنے سے باہر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی یورینیم سپلائی بھارت کے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ معاہدہ جنوبی ایشیا کے سٹریٹیجک توازن کو متاثر کر سکتا ہے۔

پاکستان نے سول نیوکلیئر تعاون کے لیے غیر امتیازی اور اصولوں پر مبنی نظام پر زور دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ منتخب استثنیٰ عالمی عدم پھیلاؤ کے نظام کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.