Gas Leakage Web ad 1

ایران جنگ: پاکستانی ٹیکسٹائل کی صنعت کو شدید خدشات لاحق

ایران جنگ: پاکستانی ٹیکسٹائل کی صنعت کو شدید خدشات لاحق

0

اسلام آباد: ایران کے خلاف جاری اسرائیلی اور امریکی جنگ کے باعث آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والے جغرافیائی بحران کے نتیجے میں توانائی کی سپلائی میں ممکنہ تعطل نے پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت کو شدید خدشات سے دوچار کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

آبنائے ہرمز سے ایک بوند تیل نہیں جانے دیں گے: ایرانی پاسداران انقلاب

ملک کی سب سے بڑی برآمدی صنعت نے خبردار کیا ہے کہ تیل اور ایل این جی کی ترسیل میں رکاوٹیں توانائی کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں جس سے صنعتی پیداوار اور برآمدی مسابقت دونوں متاثر ہو سکتے ہیں۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے 4 مارچ 2026 کو وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کو ارسال کردہ خط میں کہا ہے کہ بحران کے دوہرے اثرات سامنے آ رہے ہیں۔

خط کے مطابق ایک طرف توانائی درآمدات کی ڈالر لاگت تیزی سے بڑھ رہی ہے تو دوسری جانب پیداواری لاگت میں اضافے سے برآمدی صنعتیں دباؤ کا شکار ہیں۔

اپٹما کے چیئرمین کامران ارشد کے مطابق "حتیٰ کہ اگر علاقائی کشیدگی کم بھی ہو جائے تو توانائی کی سپلائی چین اور قیمتوں میں کئی ماہ تک اتار چڑھاؤ برقرار رہنے کا امکان ہے”۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.