اسلام آباد: امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق قطر سے گیس کی سپلائی پر دباؤ کے بعد پاکستان میں کھاد بنانے والی صنعتوں کو گیس کی فراہمی روک دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق صنعتی شعبے کے لیے بھی گیس سپلائی میں کمی پر غور جاری ہے۔
آپریشن غضب للحق جاری، افغان طالبان رجیم کے 481 کارندے ہلاک، 226 چیک پوسٹس تباہ
ادھر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پیٹرول مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے ذخائر کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی غیر یقینی صورت حال پر قریبی نظر رکھی ہوئی ہے۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دوست ممالک سے اضافی خام تیل کی فراہمی کے لیے رابطے جاری ہیں۔