سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضبُ للحق کے تحت بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں افغان طالبان کی جانب سے کیے گئے حملوں کو مؤثر انداز میں ناکام بنا دیا گیا ہے جبکہ جوابی کارروائیوں میں بھاری نقصان پہنچایا گیا۔
بلوچستان میں شمالی اضلاع قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور چمن میں افغان طالبان نے سولہ مقامات پر زمینی حملوں کی کوشش کی جبکہ پچیس مقامات پر فائر ریڈ کے ذریعے سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ تمام حملوں کو پسپا کر دیا گیا۔ کارروائیوں میں ستائیس افغان طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ دفاعِ وطن کے دوران ایف سی بلوچستان نارتھ کا ایک جوان شہید جبکہ پانچ اہلکار زخمی ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں ایک مقام پر زمینی حملے کی کوشش اور بارہ مقامات پر فائر ریڈ کیا گیا، تاہم تمام کارروائیاں بغیر کسی جانی نقصان کے ناکام بنا دی گئیں۔ رات بھر جاری آپریشنز میں چالیس افغان طالبان ہلاک کیے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فالو اپ آپریشنز بدستور جاری ہیں اور تفصیلی بریفنگ آج دوپہر جاری کی جائے گی۔