Gas Leakage Web ad 1

بجلی کی قیمتوں میں کمی، گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز بھی عائد

بجلی کی قیمتوں میں کمی، گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز بھی عائد

0

ماہانہ 301 سے 400 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 53 پیسے کمی کر دی گئی ہے، جبکہ 401 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔ 501 سے 600 یونٹ پر 1 روپے 40 پیسے فی یونٹ کمی، 601 سے 700 یونٹ تک 91 پیسے فی یونٹ کمی اور 700 یونٹ سے زائد استعمال پر 49 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

برمنگھم میں بزنس کارڈ کے ذریعے ڈرگ سپلائی کرنے والے کو 9 سال کی سزا

دوسری جانب گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز بھی عائد کر دیے گئے ہیں جو پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ دونوں کیٹیگریز پر لاگو ہوں گے۔

پروٹیکٹڈ صارفین میں ماہانہ 100 یونٹ استعمال کرنے والوں پر 200 روپے جبکہ 200 یونٹ استعمال کرنے والوں پر 300 روپے ماہانہ فکسڈ چارج عائد کیا گیا ہے۔

نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے 100 یونٹ تک استعمال پر 275 روپے، 200 یونٹ تک 300 روپے، 300 یونٹ پر 350 روپے اور 301 سے 400 یونٹ تک استعمال پر 400 روپے فکسڈ چارج مقرر کیا گیا ہے۔ 400 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والوں پر 500 روپے فکسڈ چارج عائد ہوگا۔

600 یونٹ استعمال کرنے پر فکسڈ چارجز میں 75 روپے اضافے کے بعد یہ 675 روپے ہو گئے ہیں، جبکہ 700 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے لیے 125 روپے کمی کے بعد فکسڈ چارجز 675 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.