Gas Leakage Web ad 1

راولپنڈی؛ تبادلہ کرنے پر کلرک کا ساتھیوں سمیت سی ای او پر حملہ

راولپنڈی؛ تبادلہ کرنے پر کلرک کا ساتھیوں سمیت سی ای او پر حملہ

0

راولپنڈی میں میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں تعینات ایک کلرک تبادلے پر ناراض ہو گیا اور مسلح ساتھیوں کے ہمراہ چیف ایگزیکٹو آفیسر کے دفتر میں داخل ہو گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

مسلح افراد نے اسلحے کی نوک پر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے چیف آفیسر عمران علی اور لا آفیسر نعیم الحسن کو یرغمال بنا لیا اور کمرہ بند کرکے تبادلہ واپس لینے پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔

چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک ارب کے قریب پہنچ گئی

ملزمان نے مبینہ طور پر چیف میونسپل آفیسر عمران علی کو گلا دبا کر اور پسٹل مار کر زخمی بھی کیا اور دفتر کے ریکارڈ کو نقصان پہنچایا، تاہم عملے اور سکیورٹی گارڈز کی مداخلت کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے کلرک کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق حملے سے پہلے کلرک نے واٹس ایپ پر بھی تبادلہ واپس لینے کی دھمکیاں دی تھیں۔

مقدمہ تھانہ سٹی راولپنڈی میں نعیم الحسن کے بیان پر درج کیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.