Gas Leakage Web ad 1

بلوچستان: گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت کسانوں کو 3.2 ارب روپے کے بلا سود قرضے فراہم

بلوچستان: گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت کسانوں کو 3.2 ارب روپے کے بلا سود قرضے فراہم

0

گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت کوئٹہ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

تقریب میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی مہمان خصوصی تھے جبکہ اعلیٰ فوجی اور سول حکام نے بھی شرکت کی۔

چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک ارب کے قریب پہنچ گئی

جی پی آئی کے دوسرے مرحلے کے تحت 847 کسانوں میں 3.2 ارب روپے کے بلا سود قرضے تقسیم کیے گئے۔ پہلے مرحلے میں 257 کسانوں کو 685 ملین روپے کے بلا سود قرضے فراہم کیے گئے تھے۔ اس منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 35609 ایکڑ رقبے پر کاشت کے لیے مالی معاونت دی گئی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کسان دوست اقدامات سے زراعت کو فروغ ملے گا، برآمدات میں اضافہ ہوگا اور صوبے کی خوشحالی کو مضبوط بنایا جائے گا۔

کسانوں نے بلا سود اور آسان اقساط پر قرضوں کی فراہمی کو سراہتے ہوئے حکومت بلوچستان کا شکریہ ادا کیا اور اسے غریب کسانوں کے لیے اہم اقدام قرار دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.