اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائیوں کے دوران افغان طالبان کو بھاری جانی و عسکری نقصان اٹھانا پڑا۔ جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اب تک افغان طالبان رجیم کے تین سو باون کارندے ہلاک جبکہ پانچ سو پینتیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ کارروائیوں کے دوران ایک سو تیس چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئیں جبکہ چھبیس چیک پوسٹوں کا کنٹرول حاصل کر لیا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ ایک سو اکہتر ٹینک اور مسلح گاڑیاں بھی تباہ کی گئیں۔ وزیرِ اطلاعات کے مطابق افغانستان بھر میں اکتالیس مختلف مقامات کو فضائی کارروائیوں میں مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، اور آپریشن کے مقاصد کے حصول کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔