چیئرمین ایف بی آر کی اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات، ٹیکس معاملات میں سہولتوں کی یقین دہانی

0

اسلام آباد میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال سے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اٹھارہ رکنی وفد نے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی، جس کی قیادت چیمبر کے صدر سردار طاہر محمود کر رہے تھے۔ ملاقات کے دوران کاروباری برادری کو ٹیکس نظام سے متعلق درپیش اہم مسائل اور چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد نے چیئرمین ایف بی آر کو وفاقی دارالحکومت میں کاروبار کرنے کے دوران پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا، جن میں سپر ٹیکس، ٹیکس ریفنڈز میں تاخیر، چھوٹے کاروباروں کے لیے پوائنٹ آف سیل سسٹم کا انضمام، رئیل اسٹیٹ اور پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکس سے متعلق امور اور دیگر عملی مسائل شامل تھے۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ کاروباری سرگرمیوں کو آسان بنانے کے لیے ٹیکس نظام میں سہولتیں فراہم کی جائیں۔

چیئرمین ایف بی آر نے وفد کے نکات کو غور سے سنتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ کاروباری برادری کو ٹیکس معاملات میں زیادہ سے زیادہ ممکنہ سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی مسائل رکھنے والے کیسز کو خصوصی توجہ دی جائے گی، تاہم قانون کے مطابق واجب الادا ٹیکس کی وصولی یقینی بنائی جائے گی اور ٹیکس چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اجلاس میں ممبر لیگل ان لینڈ ریونیو، ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز اور ممبر کسٹمز آپریشنز بھی شریک تھے، جنہوں نے کاروباری نمائندوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے متعلقہ امور پر وضاحت فراہم کی۔ چیئرمین ایف بی آر نے اس موقع پر ملکی معیشت کی بہتری میں کاروباری برادری کے کردار کو سراہا اور کہا کہ کاروبار دوست ماحول کا قیام ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اسلام آباد کی کاروباری برادری کی جانب سے نشاندہی کیے گئے مسائل کا جائزہ لے کر ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.