اسپیشل عدالت آفیشل سیکرٹ ایکٹ نے حساس معلومات لیک کرنے کے کیس میں 4 سرکاری ملازمین کو قید کی سزائیں سنا دی ہیں جبکہ 2 افراد کو بری کر دیا گیا ہے۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اس کیس کا فیصلہ سنایا، جس کے تحت ملزم صفدر الرحمان کو 10 سال قید کی سزا دی گئی ہے جبکہ دیگر ملزمان تفضیل الرحمان، محمد وقار اور محمد طاہر کو 5،5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
افغان طالبان کی 89 چیک پوسٹیں تباہ کردی گئیں اور 18پر قبضہ کرلیا گیا: عطا اللہ تارڑ
عدالت نے دو ملزمان مجتبیٰ اور محمد اشفاق کو ثبوتوں کی عدم موجودگی کی بنیاد پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے نے ان سرکاری ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس میں ان پر یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے حساس معلومات غیر ملکی سفارت خانے کو فراہم کی ہیں۔