بیشک دشمن کو گھر بسائیں لیکن دشمن کا کردار ادا نہ کریں: خواجہ آصف کا سراج الدین حقانی کو دوٹوک پیغام

بیشک دشمن کو گھر بسائیں لیکن دشمن کا کردار ادا نہ کریں: خواجہ آصف کا سراج الدین حقانی کو دوٹوک پیغام

0

خواجہ آصف نے سراج الدین حقانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دشمن کو چاہیں تو اپنے گھر میں بسائیں، لیکن ان کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف دشمن کا کردار ادا نہ کریں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سراج الدین حقانی ہمارے مہمان رہے ہیں اور ان کے خاندانوں کی دہائیوں تک مہمان نوازی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سوویت یونین کے خلاف جنگ میں دونوں فریق ایک ساتھ شریک رہے اور اس وقت دونوں کا ہدف ایک تھا، جس کا تعین امریکہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔

طالبان نے افغانستان میں دہشتگردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رکھی ہیں: مشرف زیدی

خواجہ آصف نے کہا کہ نائن الیون کے بعد پاکستان پر امریکہ کی طرف سے حقانی نیٹ ورک کی سہولت کاری کا الزام لگایا گیا۔ انہوں نے سراج الدین حقانی سے کہا کہ یہ واضح کیا جائے کہ پاکستان پر عائد الزام درست تھا یا غلط۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان فریقین کے درمیان صلح کرانے کی کوششیں کرتا رہا، حتیٰ کہ مکہ میں بھی مصالحت کی کوشش کی گئی، لیکن اس کا نتیجہ کیا نکلا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو پناہ دی گئی اور پاکستانی علاقوں میں خونریزی کرنے والوں کے ساتھ تعلقات قائم کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تعاون کے لیے مالی مدد دینے کی پیشکش بھی کی، مگر اس کے بدلے کوئی ضمانت فراہم نہیں کی گئی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ حقانی نسبت ایک عظیم بزرگ کی طرف منسوب ہے، اس نام کی لاج رکھی جائے اور افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دیا جائے، کیونکہ روایت، ثقافت اور دین بھی یہی سکھاتا ہے کہ جس گھر میں پناہ لی جائے اس کی خیر مانگی جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.