پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلا اشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان کا آپریشن غضب للحق جاری ہے، چن چن کر افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران قندھار میں طالبان رجیم کا وزیر تعلیم مارا گیا۔
پاکستان اور افغانستان پر فوری جنگ بندی کیلئے زور دیتےہیں: روسی دفتر خارجہ
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری جاری ہے، افغان طالبان رجیم کے 58 اہلکار ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ڈرونز کے ذریعے چن چن کر طالبان رجیم کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی 12 پوسٹیں مکمل تباہ اور 5 افغان پوسٹوں پر قبضہ کر لیا گیا، ایک بڑا ایمونیشن ڈپو، 3 افغانی بٹالین اور سیکٹر ہیڈ کوارٹر مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے، موثر جوابی کارروائی میں افغانستان کے 30 سے زائد ٹینک، آرٹلری گنز اور اے پی سیز تباہ اور مورچے مکمل تباہ ہو گئے۔