آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 7 سال مکمل ہو گئے ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ناسا سائنسدان نے خلائی مخلوق کی موجودگی کا حیران کن دعویٰ کردیا
آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سلام پیش کیا گیا۔ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ بھارت کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف دفاع وطن کے فیصلہ کن عزم کا عکاس ہے۔ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ہر دم مستعد مسلح افواج کی اسٹریٹجک توازن بحال رکھنے کی صلاحیت کا مظہر ہے۔
فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس نے دفاع وطن اور علاقائی امن کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہر دم تیار ہیں۔ پاکستانی افواج قوم کے تحفظ اور عالمی امن و استحکام میں کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔