وطنِ عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، دشمن کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: وزیراعظم

وطنِ عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، دشمن کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: وزیراعظم

0

وزیراعظم شہباز شریف نے افغان طالبان کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ افواج جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، افواج کا عزم ہے کہ ملک کے امن اور تحفظ پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں افواج جذبے کے ساتھ فرائض انجام دے رہی ہیں۔

طالبان حکومت کے ترجمان نے کابل، پکتیا اور قندھارپربمباری کی تصدیق کردی

وزیراعظم نے واضح کیا کہ افواج پاکستان پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مؤثر دفاعی حکمت عملی سے لیس ہیں، افواج کسی بھی اندرونی یا بیرونی چیلنج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ وطن عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دشمن کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو فروغ دیا، ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.