Gas Leakage Web ad 1

آرمی چیف کو توسیع دینے کا ماحول پھر ہوا، تو پیپلز پارٹی شاید اس عمل کا حصہ نہ بنے، خورشید شاہ

0

پیپلز پارٹی نے آرمی چیف کو ممکنہ توسیع دینے کی مخالفت کر دی۔

Gas Leakage Web ad 2

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اگر آرمی چیف کو توسیع دینے کا ماحول پھر ہوا، تو پیپلز پارٹی اس عمل کا شاید حصہ نہ بنے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ آرمی چیف کو توسیع لینی بھی نہیں چاہئے، سینئر ترین جنرل کو آرمی چیف بننا چاہئے، پاکستان کو بچانا ہے تو سینیارٹی کے مطابق آگے چلیں۔

ان سے پوچھا گیا کہ (ن) لیگ کے حوالے سے یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ شاید آرمی چیف کو توسیع دی جائے گی، اس کے جواب میں رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ اگر آرمی چیف کو توسیع دینے کا ماحول پھر ہوا، تو پیپلز پارٹی اس عمل کا شاید حصہ نہ بنے۔

سحٰق ڈار نے معیشت کو نقصان پہنچایا‘

پاکستانی معیشت اور وزیر خزانہ کے نام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسحٰق ڈار نے معیشت کو نقصان پہنچایا، مسلم لیگ (ن) سے وزیر خزانہ کے نام پر بات چیت کریں گے۔

ان سے پوچھا گیا کہ کہ کیا اسحٰق ڈار معیشت کو بچا سکیں گے؟ اس پر خورشید شاہ نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ڈار صاحب معیشت کو بچا سکیں گے، جب معیشت کے حوالے سے بیٹھیں گے، تو بات کریں گے کہ وزیر خزانہ کس کو بننا چاہئے، اس دوران بات کریں گے کہ معیشت کو کون ٹھیک کر سکتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.