پاک افغان سرحد پر باجوڑ سیکٹر کے قریب دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے سرحد پار کرنے والے دہشت گرد کو زندہ پکڑ لیا، پکڑے جانے والے فتنہ الخوارج کے دہشت گرد نے اپنا نام عبداللہ بتایا ہے۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں پاکستان کا بھارت کو دو ٹوک جواب
واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلا اشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے آپریشن غضب للحق شروع کر رکھا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے اور ٹینک تباہ ہو گئے جبکہ 100 سے زائد طالبان کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے پاک افغان سرحد کے مختلف مقامات پر فائرنگ کی، پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے جواب میں ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر میں بھرپور جواب دیا، چترال سیکٹر پر افغان طالبان کی چیک پوسٹ کو پاکستانی سکیورٹی فورسز نے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔