اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں پاکستان کا بھارت کو دو ٹوک جواب

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں پاکستان کا بھارت کو دو ٹوک جواب

0

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفارت کار عدیل ممتاز کھوکھر نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کر دیا۔

پاکستان کی کارروائی میں متعدد افغان پوسٹیں تباہ، افغان فوجیوں نے کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے دوران پاکستان نے بھارت کو دو ٹوک جواب دیا اور کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔ عدیل ممتاز کھوکھر کا کہنا تھا کہ یکطرفہ اقدامات، آبادی کا تناسب بدلنے یا انتخابی انجینئرنگ سے کشمیر کی قانونی حیثیت تبدیل نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت سے انکار ممکن نہیں، کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیاں اقوام متحدہ کے ریکارڈ پر ہیں۔ پاکستانی سفارت کار کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر مجبور کرے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.