ایران کی پاک افغان کشیدگی کم کرنے کیلئے مذاکرات میں سہولتکاری اور ہرممکن تعاون کی پیشکش

ایران کی پاک افغان کشیدگی کم کرنے کیلئے مذاکرات میں سہولتکاری اور ہرممکن تعاون کی پیشکش

0

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں سہولت کاری کی پیشکش کر دی۔

پاکستان کی کارروائی میں متعدد افغان پوسٹیں تباہ، افغان فوجیوں نے کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ مناسب ہے کہ افغانستان اور پاکستان اختلافات کو بات چیت سے حل کریں، پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ایران سہولت کاری اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد کو تیار ہے۔ عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ماہ مبارک رمضان ضبط نفس اور عالم اسلام میں یکجہتی کے فروغ کا مہینہ ہے، مناسب ہے کہ افغانستان اور پاکستان اختلافات کو حسن ہمسائیگی اور مکالمے سے حل کریں۔

خیال رہے کہ افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی علاقوں میں دراندازی کی کوشش پر پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں اور سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغان طالبان کے کور ہیڈ کوارٹرز اور بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز سمیت 27 چیک پوسٹوں کو تباہ کیا اور 9 چوکیوں پر قبضہ کیا۔ سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی میں 130 سے زائد افغان طالبان ہلاک ہوئے جبکہ متعدد چیک پوسٹوں پر افغان طالبان فوج نے سفید جھنڈے بھی لہرائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.