پاکستان کی کارروائی میں متعدد افغان پوسٹیں تباہ، افغان فوجیوں نے کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے

پاکستان کی کارروائی میں متعدد افغان پوسٹیں تباہ، افغان فوجیوں نے کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے

0

پاکستان کی مسلح افواج نے افغان طالبان کی دراندازی پر بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد اہم چیک پوسٹوں کو مکمل تباہ کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے افغان طالبان فورسز کو آرٹلری اور کواڈکاپٹر کے ذریعے مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ پاکستان کی فیصلہ کن کارروائی کے بعد افغان طالبان نے متعدد بار پوسٹوں پر سفید جھنڈا بھی لہرایا۔

پاک فوج کی کارروائیوں میں کتنے افغان طالبان جنگجو ہلاک ،کتنی چوکیاں تباہ؟وزیراعظم کے ترجمان برائے فارن میڈیا نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں

واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلا اشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے آپریشن غضب للحق شروع کر رکھا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے اور ٹینک تباہ ہو گئے جبکہ 130 سے زائد طالبان کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے پاک افغان سرحد کے مختلف مقامات پر فائرنگ کی، پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے جواب میں ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر میں بھرپور جواب دیا، چترال سیکٹر پر افغان طالبان کی چیک پوسٹ کو پاکستانی سکیورٹی فورسز نے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.